سیالکوٹ،غیر قانونی اسلحہ،15لٹر شراب اور منشیات برآمد کرکے10 افراد گرفتار

بدھ 13 اگست 2025 21:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) سیالکوٹ پولیس نے غیر قانونی اسلحہ،15لٹر شراب اور پونے پانچ کلو منشیات برآمد کرکے10 افراد کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ کوتوالی کے علاقہ سہراے مہارج سے پولیس نے دوران گشت ایک شخص عرفان سے ایک کلو220گرام چرس اور چوک یتیم خانہ سے عدیل احمد سے پانچ لٹر شراب،تھانہ صد ر سیالکوٹ کے علاقہ اعوان چوک سے سلمان سے ایک کلو500گرام چرس، تھانہ مراد پور کے علاقہ چٹی شیخان سے عرفان علی سے پستول اور دو گولیاں، تھانہ موترہ کے علاقہ آلو مہار سے عقیل عباس سے ایک کلو550گرام چرس، تھانہ ستراہ کے علاقہ سرانوالی سے محمد عثمان سے پستول اور دو گولیاں، تھانہ سمبڑیال کے علاقہ سے فرحان سے پانچ لٹر شراب، تسلیم الرحمن سے پانچ لٹر شراب، تھانہ بیگوالہ کے علاقہ مدوکے سے شیراز علی سے پستول اور گولیاں اور تھانہ پھلورہ کے علاقہ سے سیف اللہ سے پستول اور دو گولیاں برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :