فیصل آباد میں جشن آزادی کی تقریب،کمشنر مریم خان مہمان خصوصی تھیں

جمعرات 14 اگست 2025 14:49

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) وطن عزیزپاکستان کے78 ویں جشن یوم آزادی و معرکہ حق کے موقع پر ڈویژنل انتظامیہ کی طرف سے ڈویژنل کمشنرمریم خان،آرپی اوذیشان اصغر،ڈپٹی کمشنرکیپٹن(ر) ندیم ناصر اور سی پی او بلال عمرنے کمشنر آفس میں کیک کاٹا۔اس موقع پرڈویژنل وضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔تقریب میں وطن عزیز کی ترقی وخوشحالی کی دعا بھی کی گئی اور شرکا نے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے اپنے اپنے شعبہ میں خلوص نیت سے خدمت کو جاری رکھنے کی تجدید کی۔

بعدازاں محکمہ جنگلات کے زیراہتمام کمشنر کمپلیکس میں پودا لگاتے ہوئے کمشنرنے کہا کہ جشن آزادی منانے کا تقاضا ہے کہ آئندہ نسل کو سرسبزو شاداب اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کیلئے ہر شہری ایک پودا لگانے کی روایت قائم کرے تاکہ سرسبز پاکستان کی منزل حاصل ہو۔

(جاری ہے)

آرپی او اورڈپٹی کمشنرنے بھی پلانٹیشن میں حصہ لیا۔ڈویژنل کمشنر نے شرکا کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ درختوں کی تعداد میں اضافہ کرکے ماحولیاتی آلودگی اور موسمی سختیوں پر قابو پایا جاسکتا ہے جس کیلئے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے۔

ڈویژنل فاریسٹ آفیسرنے کہا کہ شجرکاری مہم بھرپور انداز میں جاری ہے اور یوم آزادی کے اہم موقع پر شہریوں کی آگاہی کیلئے پودے لگائے اور تقسیم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ لگائے گئے پودوں کی بقاو دیکھ بھال کیلئے بھی متعلقہ سٹاف کو متحرک رکھا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شجرکاری کیلئے مقامی صنعتکاروں اور کاروباری افراد کا خاطر خواہ تعاون حاصل ہے جوکہ ان کی درختوں سے محبت کا گہرا ثبوت ہے۔