دیر لوئر ،ریسکیو 1122 کے دفتر میں 78ویں یوم أزادی کی تقریب پرچم کشائی

جمعرات 14 اگست 2025 14:49

دیر لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) ریسکیو 1122 دیر لوئر کے ضلعی دفتر میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی تقریبات نہایت جوش و جذبے اور ملی ولولے کے ساتھ منعقد ہوئیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ثناء اللہ کی ہدایات کی روشنی میں ضلع کے تمام ریسکیو اسٹیشنز میں دن کا آغاز پرچم کشائی کی پروقار تقریبات سے کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریسکیو 1122 کے چاک و چوبند دستوں نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ تقریب میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور ملک کی آزادی، بقا اور تحفظ کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔ ملی نغموں کی گونج میں وطنِ عزیز کی ترقی و خوشحالی اور امن و سلامتی کی دعائیں بھی مانگی گئیں۔\378