ڈسٹرکٹ جیل ایبٹ آباد میں معرکہ حق کی تقریب، مہمان خصوصی سپرنٹنڈنٹ سید محمد جنید بخاری تھے

جمعرات 14 اگست 2025 15:33

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات عثمان محسود کی خصوصی ہدایات کے مطابق معرکہ حق کے سلسلہ میں مرکزی تقریب ڈسٹرکٹ جیل ایبٹ آباد میں جمعرات کو یہاں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سپرنٹنڈنٹ جیل سید محمد جنید بخاری تھے۔ اس سے قبل جیل کو برقی قمقموں سے روشن کیا گیا اور معرکہ حق کے عنوان سے جگہ جگہ بینرز آویزاں کئے گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جیل میں یوم آزادی کی مناسبت سے جھنڈیاں بھی لگائی گئیں جبکہ کلچرل شو کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں قیدیوں نے رقص کر کے محفل کو چار چاند لگائے۔ تقریب میں کھیلوں کے مقابلے، نعت خوانی، تقاریر اور ملی نغموں کے مقابلوں کے کامیاب قیدیوں کو انعامات اور ٹرافیاں پیش کی گئیں۔ مہمانِ خصوصی نے شرکاءکی حوصلہ افزائی کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔ مزید برآں مہمانِ خصوصی سپرنٹنڈنٹ جیل سید محمد جنید بخاری نے ”گرین پاکستان“ مہم کے تحت جیل احاطہ میں پودے بھی لگائے اور شجرکاری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر جیل انتظامیہ، عملہ اور قیدیوں نے بھرپور شرکت کی اور قومی جذبہ کے ساتھ تقریب کو کامیاب بنایا۔