اسلام آباد ،یومِ آزادی معرکۂ حق ، ، یومِ آزادی تجدیدِ عہد کا دن ہے،شہداء کے اہلِ خانہ کا پیغام

جمعرات 14 اگست 2025 15:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) یومِ آزادی معرکۂ حق کے موقع پر شہداء کے اہلِ خانہ نے اپنے پیغام میں وطن کے محافظوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ 14اگست وہ تاریخی دن ہےجب برصغیر کے مسلمانوں کے آزاد اور خودمختار ریاست کا خواب حقیقت میں بدلا،یومِ آزادی صرف جشن نہیں، قربانیوں کے تسلسل کی داستان ہے ،یومِ آزادی تجدیدِ عہد کا دن ہے، جو ہمیں آباؤ اجداد اور شہداء کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

سپاہی اسامہ محبوب کے والد نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 14اگست کے دن ہمارے اسلاف، بزرگ، بہنوں اور ماؤں نے قربانی دے کر پاکستان حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان جو سرحدوں پر اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں ان کو بھی اپنی دعاؤں میں شامل رکھنا چاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ چاہےسیاچین ہو چاہےکارگل ہو چاہے وزیرستان ہو ہمارے جوانوں نے کتنی قربانیاں پیش کی ہیں۔

سپاہی اسامہ محبوب کے والد نے کہا کہ پاک فوج کے شہداء کی قربانیوں کو سلام، اللہ انہیں اعلیٰ درجات عطا کرے، پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ باد۔ سپاہی محمد صفدر شہید کے بھائی نے یوم آزادی پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ 14 اگست ہماری آزادی کا وہ دن ہے جب قربانیوں ،جدوجہد اور بے مثال ہمت کے بعد ہمیں پاکستان حاصل ہوا ،یہ دن نہ صرف اسلاف کی قربانی یاد دلاتا ہے بلکہ کارگل، سیاچن اور ہر محاذ پر جوانوں کی عظمت کو بھی سلام پیش کرتا ہے،پاکستان ان شہیدوں کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج ہم ایک آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان ماؤں کو سلام جو بیٹے وطن کے لیے قربان کریں، اور بہنوں کو خراج تحسین جو فخر سے جنازے اٹھاتی ہیں۔نائب صوبیدار کاشف رضا شہید کے بھائی نے یوم آزادی کے موقع پر کہا کہ 14اگست صرف ایک تاریخ نہیں، یہ قربانی، جدوجہد اور ہمت سے حاصل شدہ آزادی کا دن ہے،یہ دن شہیدوں اور ماؤں کی عظمت کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے، جنہوں نے بیٹے وطن کے لیے قربان کیے۔\378