غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، مزید 100 فلسطینی شہید

غزہ میں اب تک بھوک سے 106بچوں سمیت 235 فلسطینی انتقال کر چکے ہیں،رپورٹ

جمعرات 14 اگست 2025 16:12

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء)غزہ پر اسرائیل کی جانب سے پہلے سے زیادہ شدت کے ساتھ وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔غزہ پر اسرائیل کے تازہ حملوں میں مزید 100 فلسطینی شہید ہو گئے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 92 فلسطینی شہید ہوئے جن میں تین بچے بھی شامل ہیں جبکہ 8 فلسطینی بھوک کی شدت سے انتقال کر گئے ،غزہ میں اب تک بھوک کی شدت سے 106 بچوں سمیت 235 فلسطینی انتقال کر چکے ہیں۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوامِ متحدہ کے ادارے انروا کا کہنا تھاکہ اسرائیلی حکام اب بھی اہم امداد بشمول خوراک، ادویات، پناہ گاہوں کے سامان اور حفظان صحت کے سامان کو غزہ میں داخل ہونے سے روک رہے ہیں۔اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے کہا کہ غزہ کے نظامِ صحت کی منظم تباہی، ہیلتھ ورکرز کی ہلاکتوں اور جبری بھوک کے ذریعے اسرائیل غزہ میں طبی قتلِ عام کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :