اسرائیلی صحافیوں کا تل ابیب میں احتجاجی مظاہرہ

نیتن یاہو حکومت سے غزہ کے صحافیوں کا قتل عام روکنے کا مطالبہ

جمعرات 14 اگست 2025 17:10

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء)اسرائیلی صحافیوں نے غزہ کے صحافیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تل ابیب میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔غزہ میں صحافیوں کے قتل کے خلاف اسرائیلی صحافی مظاہرین کا کہنا تھا کہ سچ دفنانے کے لیے صحافیوں کو دفن کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے غزہ کے صحافیوں سے اظہار یکجہتی کی تحریر والے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔اسرائیلی صحافیوں نے نیتن یاہو حکومت سے غزہ کے صحافیوں کا قتل عام روکنے کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے اتوار کو غزہ میں صحافیوں کے کیمپ پر بمباری میں خلیجی چینل کے صحافیوں سمیت غزہ کے چھ صحافیوں کو قتل کیا تھا۔اسرائیلی فوج 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 200 سے زائد صحافیوں کو قتل کر چکی ہی.