راولپنڈی،شہر بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں ،13 ملزمان گرفتار

جمعرات 14 اگست 2025 17:25

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 13 ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ ،منشیات اور شراب برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر06 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔صدر ڈویژن پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کر کے دو ملزمان گرفتار کر کے تین کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔دریں اثناء چکری، صادق آباد، ائیرپورٹ، سول لائنز اور صدر واہ نے پانچ ملزمان کو گرفتار کر کے شراب و اسلحہ برآمد کرلیا۔