معرکہ حق کی فتح نے جشن آزادی کی خوشی دوبالا کر دی،پروفیسر جہاں آرا حسن

جمعرات 14 اگست 2025 17:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء)ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی وائس چانسلرپروفیسر جہاں آرا حسن نے کہا ہے کہ معرکہ حق کی فتح نے اس مرتبہ جشن آزادی کی خوشی دوبالا کر دی ہے جس کے بعد ہمارے سر فخر سے بلند اور چہروں پر کامیابی کی چمک ہے، ہمارے قومی اتحاد نے ہمیں سیسہ پلائی دیوار( بنیان مرصوس بنا دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کی صبح ڈا ؤانٹرنیشنل میڈیکل کالج کے صدر دروازے کے سامنے پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں وائس چانسلرنے قومی پرچم فضا میں بلند کیا اس موقع پر قومی ترانہ پڑھا گیا اس کے احترام میں حاضری اپنی نشستوں سے کھڑے ہو گئے پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر رجسٹرار ڈاکٹرا شعرآفاق، پرنسپل ڈاؤ میڈیکل کالج پروفیسر افتخار احمد ڈاؤ یونیورسٹی اسپتا ل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خورشید سموں، ڈاکٹر طارق فرمان بریگیڈئر شعیب احمد ڈاکٹر پروفیسر نسیم ڈاکٹر نسرین ناز، ڈاکٹر نریش کمار ڈاکٹر مہناز گیتے ڈاکٹر انوار احمد ،ڈاکٹر خرم اور دیگر بھی موجود تھے ڈاکٹر جہاں آرا نے کہا کہ ہمیں اس موقع پر قربانی دینے والے بے شمار مگرگمنام افراد کو بھی نہیں بھولنا چاہیے ان کی قربانیوں کی بدولت ہی ہم آج ایک آزاد پاکستان میں سانس لے رہے ہیں یہ محض خوشی منانے کا دن نہیں بلکہ اظہار تشکر اور خراج عقیدت پیش کرنے کا دن بھی ہے انہوں نے کہا کہ ڈا یونیورسٹی کا کردار محض طبی تعلیم تک محدود نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کا مقدس فریضہ بھی ہمیں سر انجام دینا ہے ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ تعلیم یا سائنسی تحقیق میں ایک قدم آگے بڑھاتے ہیں تو درحقیقت پاکستان آگے بڑھتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم سب کو متحد ہو کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لییآگے بڑھ کر کام کرنا چاہیے اپنے خطاب میں پروفیسرافتخار احمد نے کہا کہ پاکستان ہمیں تحفے میں نہیں ملا ہمارے بزرگوں نے اگ اور خون کے دریا پار کیے تو اس مقدس سرزمین کی گود ہمیں نصیب ہوئی ہم پاکستان کوآگے لے کر جانا چاہتے ہیں اس کے لیے اس جذبے کو بروئے کار لانا ہوگا جس کا اظہار قیام پاکستان سے پہلے اور اس کے بعد ہمارے بزرگوں نے کیا تھا تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر ظہیر امجد نے جنگی ترانہ " اے پتر ہٹا تے نئیں وکدی" پیش کیا جبکہ افشا محمود نے نوجوانوں کے نام اپنی لکھی ایک نظم سنائی تو حاضرین نے داد دی دریں اثنا مختلف علاقائی لباس زیب تن کیے طلبا وطالبات ثفافتی پریڈ کرتے ہوئے حاضرین کے سامنے سے گذرے تو فضا تالیوں اورپاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی بعد ازاں ڈاکٹر عبدالقدیر خان آڈیٹوریم میں تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جسمیں یکم اگست سے ڈا یونیورسٹی کے دونوں کیمپسز میں جاری معرکہ حق جشن آزادی کی تھیم پر تحریر وتقریر خاکوں ،شاعری اور پینٹنگ اور ان ڈور گیمز کے مقابلوں کے کامیاب طلبا وطالبات کو وائس چانسلر نے انعامات واعزازات سے نوازا۔