- شانگلہ بھر میں 78ویں یوم آزادی گورنمنٹ ڈگر ی کالج الپوری سمیت ضلع بھر کے مختلف سکولوں میں انتہائی جوش و خروش سے منائی گئی

جمعرات 14 اگست 2025 18:20

e شانگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2025ء) شانگلہ بھر میں 78ویں یوم آزادی گورنمنٹ ڈگر ی کالج الپوری سمیت ضلع بھر کے مختلف سکولوں میں انتہائی جوش و خروش سے منائی گئی ،ضلع شانگلہ کا مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر کے دفترمیں پرچم کشائی کے بعد گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول الپوری میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر شانگلہ تھے،تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شانگلہ محمداورنگزیب ، انتظامی حکام، پولیس آفیسران اور دیگر محکموں کے اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،تقریب میں والدین اساتذہ کونسل کے چیئرمین نے بھی شرکت کی،مہمان خصوصی کے ہمراہ دیگر حکام نے ٹھیک اٹھ بجے قومی پرچم کو فضا ء میں لہرایا ،جس سے ضلع کے سطح پر مرکزی پرچم کشائی ہوئی ۔

اسی طرح گورنمنٹ ہائی سکول لیلونئی ، ڈھیرئ،کوٹکے ، کوزہ الپوری،کروڑہ ،بوٹیال ، بشام ، سندوی ،چکیسر، شاہ پورکانا ، میرہ،دندئ،الوچ،چوگا،مارتونگ سمیت دیگرسرکاری اور نجی سکولوں میں قومی پرچم کشائی کی تقاریب منعقد ہوئے۔

(جاری ہے)

منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارے آبائو اجداد نے بے پناہ سختیوں ، قربانیوں کے بل بوتے حاصل کیا ہے،ہماراپاکستان قدرتی وسائیل سے مالامال دنیا حسین ترین ملک ہے ، ہم سب کو مل کر پاکستان کو ترقی کے راہ پر گامزن کرنے کیلئے اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا،پاکستان کی 78ویں یوم آزادی اس بات کی ثبوت ہے کہ پاکستان کے عوام ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت کمر بستہ ہیں،خطے میں امن ، استحکام اور اپنے ریاست کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے اپنی خدمات بغیر کسی ذاتی مفاد کے پیش کرنا ہوگا، پاکستان آج مستحکم ہونے کی طرف گامزن ہورہا ہے ، خطے میں پاکستان عالمی طاقتوں سے مقابلے کرنے کیلئے مستعد ہورہا ہے۔

۔