مقبوضہ بیت المقدس کے اطراف اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی قابل مذمت ہے، سعودی عرب

جمعہ 15 اگست 2025 08:30

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) سعودی عرب نے مقبوضہ بیت المقدس کے اطراف اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی مذمت کی ہے ۔ العربیہ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق سعودی عرب نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے فلسطینی ریاست کے قیام کو روکنے کے بیانات کی مذمت کی گئی۔

(جاری ہے)

بیان میں اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی، فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور ان کی خود مختار ریاست کے قیام کے ناقابل تنسیخ حق اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی خلاف ورزی کرنے پر شدید مذمت کی گئی۔

سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیل کی سرگرمیوں میں نرمی کا مطالبہ کیا ۔ سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کے یہ فیصلے اور بیانات اس اسرائیلی حکومت کی غیر قانونی توسیع پسندانہ پالیسیوں کے تسلسل، اس کے امن عمل میں رکاوٹ اور دو ریاستی حل کے امکان کے لیے سنگین خطرے کی تصدیق کر رہے ہیں۔ سعودی عرب نے کہا کہ بین الاقوامی برادری اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں ادا کرے۔ فلسطینی عوام کو تحفظ فراہم کرنے اور فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سمیت فلسطینیوں کو جائز حقوق دلانے کی اپنی ذمہ داری نبھائے۔

متعلقہ عنوان :