روس اور یوکرین کے درمیان ثالثی سے 168 قیدیوں کی رہائی ممکن ہوئی، متحدہ عرب امارات

جمعہ 15 اگست 2025 08:50

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) متحدہ عرب امارات نےاعلان کیا کہ روس اور یوکرین کے درمیان اس کی ثالثی کے نتیجے میں قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے، جس میں دونوں جانب سے 84 قیدی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری خبر رساں ادارے ’وام‘ کے مطابق اس تبادلے کے بعد جنگ کے دوران اب تک قیدیوں کے تبادلے میں رہا ہونے والوں کی کل تعداد 4,349 ہو گئی ہے۔وزارت خارجہ نے قیدیوں کے تبادلے میں تعاون پر ماسکو اور کیف دونوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی بحران کے حل کی کوششوں کی حمایت کے عزم کا اعتراف ہے۔