چیچہ وطنی، اسسٹنٹ کمشنر کی پاک آرمی کے افسران کے ہمراہ شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے لواحقین سے ملاقات

جمعہ 15 اگست 2025 12:03

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی جاوید ممتاز لکھویرا نے پاک آرمی کے افسران کے ہمراہ شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے لواحقین سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ترجمان تحصیل انتظامیہ کے مطابق اس موقع پر پاک فوج کے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی اور اہل خانہ کو تحائف پیش کئے گئے، اسسٹنٹ کمشنر نے کہا ہمارے شہدا کی قربانیاں لازوال ہیں جنہیں تا قیامت یاد رکھا جائے گا،شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،شہید کی موت دراصل قوم کی حیات ہوتی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :