فیسکو کا شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان

جمعہ 15 اگست 2025 13:22

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ اسٹیشنز پرفوری نوعیت کی اہم مرمت کے کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان سعید رضا نے بتایا کہ16اگست کو صبح سات سے دن بارہ بجے تک 132کے وی طارق ا ٓباد گرڈسٹیشن کے ڈی ایچ کیو، طارق آباداور سول لائن فیڈر132کے وی اولڈ تھرمل گرڈسٹیشن کے جوبلی، عبداللہ پور، 18اگست کو صبح چھ سے دن دس بجے تک132کے وی سمندری روڈ گرڈسٹیشن کے المعصوم،امین آباد،نواباں والا،نثار کالونی،گورنمنٹ جنرل ہسپتال، میانی،دسوہہ،الیاس گارڈن،ڈی ٹائپ،کوریاں روڈ،الفیصل،گلشن اقبال کالونی،مسعود آباد،مجاہد آباد،پیپسی،سمن آباد،مظفر کالونی، احمد نگر،برکت پورہ،فلکو ٹیکسٹائل، میانی، سمندری روڈ،ایم جی ایم،چناب گارڈن،فور سیزن،روشن والا،ڈی ٹائپ،نیو اقبال کالونی،ایم علی سٹریٹ،داتا سٹریٹ، ڈیفنس پیر اڈائز، نیاموآنہ فیڈر132کے وی یونیورسٹی گرڈسٹیشن کے رسو ل پورہ، منیر آباد،قائم سائیں، صدربازار،قائم سائیں،اقبال ٹاؤن،اعجاز ٹاؤن،علی روڈ،راجہ چوک،قدرت آباد فیڈر132کے وی جی آئی ایس گرڈسٹیشن کے سرفراز کالونی فیڈر132کے وی فیکٹری ایریا گرڈسٹیشن کے ذوالفقار کالونی، مقبول روڈ، دوست سٹریٹ فیڈرصبح سات سے دن گیارہ بجے تک 132کے وی ایگری یونیورسٹی گرڈسٹیشن کے سٹیٹ بنک، رحمت ٹاؤن، ایگری یونیورسٹی، رسول پورہ، سعید آباد، مدن پورہ، جنرل ہسپتال، خیابان گارڈن، اسماعیل روڈ، اقبال سٹیڈیم، مون ٹیکسٹائل فیڈر،19اگست کو صبح ساڑھے سات سے دن ساڑھے گیارہ بجے تک132کے وی نڑوالا روڈ گرڈسٹیشن کے نڑوالا روڈ،علی،قادر آباد،مدینہ آباد،احمد آباد،فیض آباد،سدھو پورہ فیڈرصبح چھ سے دن دس بجے تک132کے وی سمندری گرسٹیشن کے سٹی سمندری،سائیں وزیر علی،سلونی جھال فیڈر132کے وی مرید والا گرڈسٹیشن کے ٹوریاں والا 132کے وی جھنگ روڈ گرڈسٹیشن کے افغان آباد،گلبرگ،محمد پورہ،علی ہاؤسنگ،لیاقت آباد،سرشمیر،سدھار،ائیر ایونیو،جناح،گردانہ فیڈرسے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔