کشمیری عوام کو بھارتی سپریم کورٹ سے جموں و کشمیر کی ریاستی شناخت کی بحالی کی امید ہے ، فاروق عبداللہ

جمعہ 15 اگست 2025 13:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹرفاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کو امید ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ ان کا ریاست کا حق بحال کرے گی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو جواز بنا کر مقبوضہ جموں و کشمیر کے ریاست کے درجہ کوبحال نہ کرنا انتہائی افسوسناک ہے ۔

انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کو ریاستی شناخت کی بحالی سے متعلق سپریم کورٹ سے بڑی توقعات وابستہ ہیں ۔ فاروق عبداللہ نے کہاکہ مودی حکومت کو پارلیمنٹ اورسپریم کورٹ میں جموں وکشمیر کی ریاستی شناخت کی بحالی کے اپنے وعدے پورے کرنے چاہئیں ۔ بھارتی سپریم کورٹ نے گزشتہ روز جموں و کشمیر کی ریاستی شناخت کی بحالی کیلئے دائر درخواستوں پرسماعت کرتے ہوئے مودی حکومت سے آٹھ ہفتوں میں جواب طلب کیاہے۔