غزہ پر اسرائیل کے حملے جاری، امداد کے منتظر 10 افراد سمیت مزید 54 فلسطینی شہید

شہادتیں غزہ اور رفح کے قریب ایک امدادی مقام پر ہونے والے اسرائیلی حملوں میں ہوئیں،وزارت صحت

جمعہ 15 اگست 2025 14:20

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 54 فلسطینی شہید ہوگئے۔غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر مسلسل حملوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں امداد کے منتظر 10 افراد سمیت مزید 54 فلسطینی شہید ہوئے۔

(جاری ہے)

یہ ہلاکتیں غزہ اور رفح کے قریب ایک امدادی مقام پر ہونے والے اسرائیلی حملوں میں ہوئیں۔وزارتِ صحت نے بتایا کہ اسرائیل کے جبری قحط کے باعث غذائی قلت سے اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ بھوک کی شدت سے مزید 4 فلسطینی انتقال کرگئے۔جس کے بعد غزہ میں غذائی قلت سے اموات کی تعداد 239 تک پہنچ گئی جس میں 106 بچے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :