Live Updates

نئی دہلی میں شدید بارش، درخت چلتی ٹریفک پر آگرا، ایک شخص ہلاک

جمعہ 15 اگست 2025 14:20

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء) نئی دہلی میں بارش کے دوران چلتی گاڑیوں پر درخت گرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سڑکیں زیرآب آگئیں۔ کالکاجی روڈ پر نیم کا ایک گھنا درخت موجود تھا جو شدید بارش اور تیز ہوا کے باعث جڑ سے اکھڑ کر ٹریفک پر گرگیا۔

(جاری ہے)

درخت گرنے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر بارش کا پانی موجود ہے اور سست رفتار میں ٹریفک گزر رہا تھا کہ اچانک نیم کا درخت گاڑیوں پر آگرا۔بھارتی میڈیا کے مطابق درخت گرنے کے واقعے میں موٹر سائیکل سوار شہری ہلاک ہوا جس کی شناخت 50 سالہ سدھیر کمار کے نام سے ہوئی جبکہ اس کی بیٹی حادثے میں زخمی ہوئی جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات