کراچی میں بے لگام ڈمپر نے ایک اور گھر میں صف ماتم بچھا دی

جمعہ 15 اگست 2025 14:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)شہر میں بے لگام ڈمپر نے ایک اور گھر میں صف ماتم بچھادی، سی ویو سے واپس آنے والے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی میں ایم ٹی خان روڈ مائی کلاچی کے قریب پیش آیا ہے جہاں ڈمپر کی زد میں آکر دو افراد میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق یہ حادثہ ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے باعث پیش آیا ہے، حادثے میں موٹر سائیکل سوار مرد اور خاتون جاں بحق ہوئے ہیں جن کی شناخت مہر اور بلال کے ناموں سے ہوئی ہے۔حکام کے مطابق جاں بحق ہونیوالے میاں بیوی ہیں اور اورنگی ٹائون کے رہائشی ہیں، لواحقین دونوں میاں بیوی سی ویو سے واپسی پر ڈمپر کی زد میں آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :