مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ بلوچستان کی جانب سے یومِ آزادی کےسلسلے میں تقریب ، کیک کاٹا گیا

جمعہ 15 اگست 2025 14:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ بلوچستان کی جانب سے یومِ آزادی کےسلسلے میں تقریب منعقد ہوئی ،تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا، آزادی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب میں پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری میر سجاد رئیسانی، صوبائی سینئر رہنما اشرف جاوید کرد، سابق صوبائی سیکرٹری جنرل خواتین ونگ صغریٰ آپا، صوبائی سینئر نائب صدر یوتھ ونگ میر عرفان بلوچ، صوبائی نائب صدر یوتھ و فوکل پرسن ٹو ایس این جی اے ڈی محمد حسن، پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کوئٹہ ڈویژن کے صدر میر مہر علی نیچاری ،رانا ظفر (مسلم لیگ ن کوئٹہ سٹی)، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری یوتھ عزیز مری، صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر یوتھ ناظم حسین یوسفزئی،، مکران ڈویژن صدر زبیر زامرانی، جنرل سیکرٹری یوتھ پشین شابان عیسیٰ پانیزئی، صدر چمن یوتھ ونگ صبور خان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری یوتھ ڈسٹرکٹ کوئٹہ امجد ترین، نائب صدر یوتھ ونگ کوئٹہ سٹی موسیٰ کاکڑ سمیت دیگر رہنما اور کارکنان شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

تقریب سےخطاب میں مقررین نے کہا کہ آزادی محض ایک دن کی خوشی نہیں بلکہ یہ عہد ہے کہ ہم اپنے وطن کی حفاظت، ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد رہیں گے۔ انہوں نے قائدین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ نوجوانوں کو ملکی خدمت کے ہر محاذ پر سرگرم رکھے گا۔تقریب کے اختتام پروطنِ عزیز کی بقا، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔