ایف آئی بی اے ایشیا کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز ہفتہ کو کھیلے جائیں گے

جمعہ 15 اگست 2025 14:50

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) ایف آئی بی اے ایشیا کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ سعودی عرب میں جاری ہے، جو اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، ایران ،چین اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ چکی ہیں۔

(جاری ہے)

ایف آئی بی اے ایشیا کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور ایران کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں چین اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں فائنل کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی۔

ایف آئی بی اے ایشیا کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلزکنگ عبداللہ سپورٹس سٹی، جدہ میں کھیلے جائیں گئے جبکہ فائنل میچ 17 اگست کو فائنل کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی، جدہ میں ہی کھیلا جائے گا۔ \932