پورے پاکستان کی طرح سمبڑیال میں بھی 14 اگست کوجشن آزادی انتہائی محب الوطنی جذبے کے ساتھ منایا گیا

جمعہ 15 اگست 2025 15:33

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) پورے پاکستان کی طرح سمبڑیال میں بھی 14 اگست کوجشن آزادی انتہائی محب الوطنی جذبے کے ساتھ منایا گیا اور عمارتوں کو دلہن کی طرح سجھایا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر کی طرح سمبڑیال میں بھی جشن آزادی شان و سایان سے منایا گیا، رات 12 بجے اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ کی زیر صدارت شاندار آتش بازی کا انعقاد کیا گیا، سیالکوٹ ائیرپورٹ ،سمبڑیال ڈرائی پورٹ ، انٹرنیشنل کنٹرینر ٹرمینل، مارکیٹوں، بازاروں اور سرکاری دفاترکو رنگا رنگ لائٹوں ، قمقموں اور سبز ہلالی پرچم سے سجایا گیا۔

سمبڑیال میں لوگوں نے گاڑیوں ، موٹرسائیکلوں اور رکشوں پر پاکستانی جھنڈا لگا کر محب الوطنی کا مظاہرہ کیا۔سمبڑیال میں جگہ جگہ رنگ برنگی جھنڈیوں ، کپڑوں ، اسٹیکر اور جشن آزادی والی مختلف چیزوں کے عارضی اسٹال بھی پرجوش طریقے سے لگائے گئے اور لوگوں کو بڑی تعداد میں ان اسٹال پر رش دیکھنے میں نظر آیا۔

(جاری ہے)

صبح ساڑھے آٹھ بجے کمشنر آفس میں ایک بڑا عالیشان پروگرام بھی منعقد کیا گیا جس میں سیاسی ، سماجی ، صحافی برادری سمیت سیکیورٹی کے تمام اداروں نے شرکت کی۔

جشن آزادی کے موقع پر سمبڑیال میں ڈی ایس پی سجاد احمد باجوہ کی ہدایات کے مطابق سیکیورٹی کے بہترین انتظامات دیکھنے میں آئے اور امن امان کا ماحول نظر آیا۔ سمبڑیال میں جشن آزادی کے موقع پر بڑی تعداد میں لوگوں نے شجرکاری مہم میں بھی حصہ لیا اور مختلف مقامات پر پودے لگائے گئے۔ جشن آزادی کے موقع پر ٹی ایم اے سمبڑیال کے عملہ نے اپنی صلاحیتوں کو لوہا منواتے ہوئے بہتری ڈیوٹی انجام دی ،صفائی ستھرائی کے عمل کو بھرپور طریقے سے جاری رکھا جس سے شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا۔

یاد رہے کہ سمبڑیال ایک تاریخی شہر ہونے کے ساتھ ساتھ کاروبار کیلئے ایک حب ہے، یہاں سے پوری دنیا میں کارگو کے ذریعے سامان لے جانے کا کام بھی کیا جاتا ہے اور یہاں پر پاکستان کا پہلا اپنی مدد آپ کے تحت جدید تقاضوں کے مطابق بنایا جانے والا انٹرنیشنل ائیرپورٹ بھی ہے۔سمبڑیال سیالکوٹ کی ایک تحصیل ہے اور سیالکوٹ پاکستان کا پوری دنیا کیلئے ایک اہم تجارتی شہر ہے۔