جیکب آباد کے پیچوہا گوٹھ میں لوڈشیڈنگ اور 11 ہزار وولٹیج کی تاریں گرنے کے خلاف شہریوں کا احتجاج

جمعہ 15 اگست 2025 17:32

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء) جیکب آباد کے پیچوہا گوٹھ میں لوڈشیڈنگ اور 11 ہزار وولٹیج کی تاریں گرنے کے خلاف شہریوں کی جانب سے احتجاج کیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سٹی 6 فیڈر پر جاری بدترین لوڈشیڈنگ اور آئے روز گیارہ ہزار وولٹیج کی تاریں گرنے کے خلاف پیچوہا گوٹھ کے مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا شہریوں کا کہنا ہے کہ 11 ہزار کے وی کی تاریں گرنا معمول بن چکی ہیں جن کی وجہ سے کسی بھی وقت مڈ سٹی بیکری جیسے افسوسناک واقعے کے پیش آنے کا خدشہ ہے ، شہریوں نے کہا کہ مسلسل لوڈشیڈنگ اور خطرناک تاریں گرنے سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیںشہریوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی تاروں کی فوری مرمت اور لوڈشیڈنگ میں کمی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا، دوسری جانب ایس ڈی او سیپکو علی لاشاری نے کہا کہ بجلی کی تاریں پرانی ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے اکثر تاریں گر رہی ہیں انہوں نے بتایا کہ نئی تاروں کی فراہمی کے لیے حکام کو خط لکھا جا چکا ہے ان کا کہنا تھا کہ فیڈرز پر اوورلوڈ ہونے کے باعث بھی 11 ہزار وولٹیج کی تاروں کے گرنے کے واقعات پیش آ رہے ہیں جنہیں روکنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :