وزیراعظم کا بٹگرام میں کلائوڈ برسٹ سے سیلاب میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار،ریسکیوآپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت

جمعہ 15 اگست 2025 17:39

وزیراعظم کا بٹگرام میں کلائوڈ برسٹ سے سیلاب میں جانی نقصان پر گہرے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع بٹگرام میں بادل پھٹنے سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے نتیجے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ریسکیوآپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری اور ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔