سکیورٹی خدشات کے باعث بلوچستان میں انٹرنیٹ کی فراہمی عارضی طور پر معطل کی گئی ہے، طارق فضل چوہدری

جمعہ 15 اگست 2025 17:39

سکیورٹی خدشات کے باعث بلوچستان میں انٹرنیٹ کی فراہمی عارضی طور پر معطل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے واضح کیا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے باعث بلوچستان میں انٹرنیٹ کی فراہمی عارضی طور پر معطل کی گئی ہے ، جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر کامران مرتضی ٰ کے توجہ دلائو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں انٹرنیٹ سروس معطل کی جاتی ہے، انٹر نیٹ کی بندش سمیت سکیورٹی امور سے متعلق فیصلہ وزارت داخلہ کرتی ہے، سکیورٹی خدشات کے باعث بلوچستان میں انٹرنیٹ کی فراہمی عارضی طور پر معطل کی گئی ہے ، ٹیلی فون سروس مکمل طور پر فعال ہے ، امن وعامہ کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے سکیورٹی اقدامات کئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں جعفر ایکسپریس اور خضدار میں سکول پر حملے کئے گئے ، عام شہریوں کو ان کی شناخت دیکھ کر نشانہ بنایا گیا۔