نارووال، دیوار گرنے سے مزدور جاں بحق

جمعہ 15 اگست 2025 18:26

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء) دیوار گرنے سے مزدور نیچے آکر جاں بحق ہو گیا ۔بتایا گیا ہے کہ محلہ اسلام پورہ کا رہائشی 43سالہ مزدور تنویر احمد ولد محمد صدیق ریلوے روڈ پر شاہ جماعت مسجد کے قریب ایک دکان کی پرانی دیوار گرا رہا تھا کہ اچانک دیوار گرنے سے وہ اس کے نیچے دب گیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور ملبہ ہٹا کر مزدور کو نکالا لیکن وہ سر پر شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے موقع پر جان کی بازی ہار گیا اس کی لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال نارووال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :