چہلم شہدائے کربلا کے سلسلے میں ضلع بھر میں ریسکیو افسران اور اہلکار ہائی الرٹ رہے

جمعہ 15 اگست 2025 19:00

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر طاہرہ خان کی زیر نگرانی چہلم شہدائے کربلا کے سلسلے میں ضلع بھر میں 150 سے زائد ریسکیورز نے فرائض سرانجام دیئے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو افسران اور اہلکار مجالسِ عزا اور عزاداری جلوسوں پر میڈیکل کوریج فراہم کی گئی جلوسوں کے ہمراہ ریسکیو ایمبولینسز، موٹر بائیک ریسکیو سروس اور فائر وہیکلز تعینات رہے ۔تنگ گلیوں اور محلوں میں فوری رسپانس کو یقینی بنانے کے لیے موٹر بائیک ریسکیو سروس ہمہ وقت تیار رہے ،چہلم شہدائے کربلا کے ساتھ ساتھ روٹین ریسکیو آپریشن بھی کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :