ڈی آئی جی جواد قمر کا میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور کا دورہ، شرپسندوں کی جانب سے پھینکا گیا ہینڈ گرینیڈ پھٹنے سے زخمی اہلکاروں کی عیادت

جمعہ 15 اگست 2025 22:11

ْصوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس جواد قمر (ستارہ شجاعت، کیو پی ایم)نے ڈی پی او صوابی ضیا الدین احمد کے ہمراہ باچہ میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور اور پولیس چیک پوسٹ بام خیل کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے باچہ میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور میں پولیس چیک پوسٹ بام خیل پر شرپسندوں کی جانب سے ہینڈ گرینیڈ پھینکنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پولیس کانسٹیبل عرفان عالم اور سول شخص رازق داد سکنہ ٹھنڈ کوئی کی عیادت کی اور دونوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور علاج معالجے میں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت دی،بعد ازاں ہینڈ گرینیڈ دھماکے سے متاثرہ پولیس چیک پوسٹ بام خیل کا دورہ کیا اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، سیکیورٹی انتظامات، اسلحہ اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا اور موجودہ حفاظتی نظام کو مزید مثر بنانے کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی پولیس جواد قمر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور جرائم پیشہ عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پولیس فورس ہر وقت تیار تیار ہے اور کسی بھی قیمت پر امن و امان میں خلل برداشت نہیں کی جائیگی ۔