حیدرآباد میں شہدائے کربلا کے چہلم کا مرکزی جلوس، سخت سیکیورٹی، موبائل سروس معطل

جمعہ 15 اگست 2025 22:51

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) شہدائے کربلا کے چہلم کا مرکزی ماتمی جلوس جمعہ کی نماز کے بعد قدم گاہ مولا علیؓ سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا کربلا دادن شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں ہزاروں عزاداران شریک ہوئے جن میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل تھی۔ شرکاء جلوس سینہ کوبی، زنجیر زنی اور نوحہ خوانی کرتے رہے۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کر دی گئی جبکہ 1600 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے۔ رینجرز کے جوان بھی سیکیورٹی فرائض سرانجام دیتے رہے۔ جلوس کے اطراف کی سڑکوں کو قناطیں اور خاردار تار لگا کر بند کیا گیا، داخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب کیے گئے اور شرکاء کو مکمل جانچ پڑتال کے بعد جلوس میں شامل ہونے کی اجازت دی گئی۔ جلوس کی نگرانی کے لیے خفیہ کیمرے بھی نصب کیے گئے جن کی مانیٹرنگ ایس ایس پی آفس سے کی جاتی رہی۔ ایس ایس پی حیدرآباد نے جلوس کے روٹس کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے تعینات افسران سے تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔