ق*پنجاب میں غیرقانونی شکار کے خلاف کریک ڈاؤن، رواں سیزن میں 99 ایف آئی آرز درج ۵فالکن، بٹیر، تیتر اور طوطوں کی غیرقانونی نیٹنگ پر سخت کارروائیاں، بہاولپور ریجن 37 مقدمات کے ساتھ سرِ فہرست

جمعہ 15 اگست 2025 20:15

Qلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2025ء) سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر پنجاب میں غیرقانونی شکار کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ چیف وائلڈ لائف رینجر مبین الٰہی کی قیادت میں جاری اس مہم کے دوران رواں موسم شکار میں اب تک صوبے کے مختلف تھانوں میں 99 ایف آئی آرز درج ہو چکی ہیں۔

حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے شکاری بٹیر، تیتر اور طوطوں کی غیرقانونی نیٹنگ اور شکار میں ملوث پائے گئے۔

(جاری ہے)

ریجن وائز رپورٹ کے مطابق بہاولپور ریجن 37 مقدمات کے ساتھ سرفہرست ہے، سرگودھا میں 14، سالٹ رینج میں 12، ڈیرہ غازی خان میں 10، گجرات میں 3 جبکہ راولپنڈی ریجن میں 2 مقدمات درج ہوئے۔چیف وائلڈ لائف رینجر مبین الٰہی نے کہا کہ صوبے میں غیرقانونی شکار کی روک تھام تک بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکام بالا کی عدم برداشت کی پالیسی کے تحت فیلڈ مانیٹرنگ سخت کر دی گئی ہے اور غیرقانونی نیٹرز کا بھرپور تعاقب کیا جا رہا ہے تاکہ عدالتوں سے سخت سزائیں دلوائی جا سکیں اور آئندہ ایسی حرکات کی حوصلہ شکنی ہو۔