ذ*پیپفا لاہور برانچ کا جشنِ آزادی، ملک کی سلامتی و ترقی کے عزم کا اعادہ

ھ*تقریب میں کیک کاٹا گیا، مقررین کا خطاب ملک کی خوشحالی اور سالمیت کیلئے خصوصی دعائیں

جمعہ 15 اگست 2025 20:15

/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2025ء)پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پبلک فنانس اکاؤنٹنٹس (پیپفا) ہیڈ آفس میں لاہور برانچ کمیٹی کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی کی مناسبت سے ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی جس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور قومی ترانے سے کیا گیا۔ تقریب میں صدر پیپفا علی لطیف، کنوینر ایف ڈی شیخ، ابنِ عباس اشرف، شوکت حسین، فہیم مختار، محمد شریف، مرزا منور اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایف ڈی شیخ نے کہا کہ آزادی کا جشن مناتے ہوئے ہمیں اُن قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیے جو وطن کے قیام کے لیے دی گئیں، اور دشمن کے عزائم ناکام بنائے جانے پر خوشی دوبالا ہے۔ صدر پیپفا علی لطیف نے کہا کہ جس طرح پاک فوج نے ملک کا دفاع کیا ہے، اسی طرح اکاؤنٹنٹس کو بھی دیانت داری اور مہارت سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ معاشی استحکام قومی ترقی کا ستون ہے۔تقریب کے اختتام پر ملک کی خوشحالی، سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اور شرکاء نے عزم کیا کہ وہ اپنے شعبوں میں ملک کے بہتر مستقبل کے لیے سرگرم کردار ادا کرتے رہیں گے۔