میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بولان کا ہسپتال مختلف کے حصوں کا دورہ،طبی سہولیات، صفائی ستھرائی اور انتظامی امور کا جائزہ

جمعہ 15 اگست 2025 20:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آصف انور شاہوانی، ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نسیم کٹکیزئی، ڈاکٹر عمران لاشاری، ڈاکٹر سراج لہڑی ،ایڈمن آفیسر سعید احمد زہری اور دیگر ٹیم ممبران نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔ٹیم نے حال ہی میں رینیویٹ کیے گئے آئی سی یو وارڈ کا بھی معائنہ کیا اور نصب شدہ جدید مشینری اور آلات کا چیک اپ کیا۔ ذمہ دار عملے کو ہدایت کی گئی کہ مشینری کی دیکھ بھال اور بروقت سروسنگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ مریضوں کو معیاری طبی سہولت فراہم ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :