لاہور میں سبزی و پھلوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کھجور 270 روپے، ادرک 500، ٹماٹر 240 اور پیاز 220 روپے فی کلو فروخت

جمعہ 15 اگست 2025 20:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2025ء) شہر کی سبزی و پھل منڈیوں میں آج کے نرخ جاری کر دیے گئے، جن میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق پھلوں میں کھجور 190 اور 270 روپے، امرود 75 روپے، پپیتا 220 روپے، انگور 155 روپے، چیکو 160 روپے، کیلا 110 روپے اور سیب کالا کلو پہاڑی 245 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

سبزیوں میں گھیا کدو 55 روپے، حلوہ کدو 91 روپے، مونگرے 95 روپے، اروی 100 روپے، شلجم 32 روپے، دھنیا 40 روپے، آلو 35 روپے، مولی 25 روپے، مٹر 110 روپے، لیموں چائنہ 70 روپے، سبز مرچ 120 روپے، شملہ مرچ 335 روپے، پھول گوبھی 35 روپے، بند گوبھی 21 روپے، میتھی 80 روپے، بینگن 80 روپے، پالک 40 روپے، کریلا 260 روپے، کھیرا 60 روپے، ادرک 500 روپے، لہسن 440 روپے، ٹماٹر 240 روپے اور پیاز 220 روپے فی کلو دستیاب ہے۔

مارکیٹ کمیٹی کے مطابق قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ چند روز میں بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :