گورنرفیصل کریم کنڈی کی ہدایات پر ہلال احمر خیبر پختونخوا کا چوبیس گھنٹے ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کا اعلان

جمعہ 15 اگست 2025 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ہدایات پر ہلال احمر خیبر پختونخوا نے چوبیس گھنٹے ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

گورنر ہائوس اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق ہلال احمر خیبر پختونخوا نے ان ہدایات کی روشنی میں اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق سیلابی صورتحال کے تناظر میں ایمرجنسی سینٹر میں شہری سیکرٹری ہلال احمر خیبر پختونخوا سے موبائل نمبر 03005849266، ایڈمنسٹریٹو آفیسر سے موبائل نمبر 03349086169 اور لینڈ لائن نمبر 091-2590846 اور 091-9333666 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :