ٹ*پنجاب پولیس کے افسر کا اعزاز، ستارہ امتیاز کے لئے منتخب کر لیا گیا

ةحکومت پاکستان نے ایس ایس پی اختر فاروق کو ستارہ امتیاز کے لئے منتخب کیا، ترجمان پنجاب پولیس ۳ایس ایس پی اختر فاروق کو اگلے سال 23 مارچ یوم پاکستان پر ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا، ترجمان پنجاب پولیس

جمعہ 15 اگست 2025 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2025ء) حکومت پاکستان نے ایس ایس پی اختر فاروق کو دہشت گرد و شرپسند عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف شاندار کارکردگی پر ستارہ امتیاز کے لئے منتخب کر لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ایس ایس پی اختر فاروق کو اگلے سال 23 مارچ یوم پاکستان پر ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔اختر فاروق ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اختر فاروق نے سی ٹی ڈی میں دوران تعیناتی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔بطور ڈی پی او ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان اور میانوالی سمیت کلیدی عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ایس ایس پی اختر فاروق نے سی ٹی ڈی اور بارڈر ایریاز میں دوران تعیناتی غیر معمولی شجاعت اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ اختر فاروق نے سرحدی اضلاع میں بطور ڈی پی او خوارجی دہشتگردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔انھوں نے جدید پولیسنگ اور پبلک سروس ڈلیوری کے ذریعے شہریوں کو بہترین سہولیات بھی فراہم کیں۔