مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا ،ڈپٹی کمشنر جھل مگسی

جمعہ 15 اگست 2025 21:20

گنداواہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا عوام کو ریلیف فراہم کرناہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت شاہ نے اچانک گنداواہ بازار کا دورہ کیا اد موقع پر سبزی فروشوں پرچون دکانداروں کے ریٹ چیک کیے اور انھیں سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گرانفروشی کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی عوام کو مہنگے داموں اشیائے خردونوش فروخت کرنے والوں کو جیل بھیج دیا جائے گا اس معاملے میں کسی سیبکوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا انھوں نے کہا کہ خاص طور پر چینی اور ٹماٹر۔

(جاری ہے)

سبریوں اور مرغی کے گوشت سمیت دیگر ضرورت کی اشیا پر من مانے ریٹ چلائے جارہے ہیں جس کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی انھوں نے کیا کہ ہمیں غریب عوام کا مفاد عزیزہے انھوں نے عوام سے بھی کہا ہے کہ جو بھی دکاندار مہنگے داموں اشیائے خردونوش فروخت کرئے ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں دیں اور ان کے خلاف اسی وقت کاروائی عمل میں لائی جائے گی انھوں نے کہا کہ جو پرائس کنٹرول کمیٹی نے ریٹ لسٹ جاری کیے ہیں اس پر عملدرامدکیا جائے اور اگر جس دکاندار نے مقرر کردہ ریٹ لسٹ کی پاسداری نہیں کی اس کے خلاف

متعلقہ عنوان :