بلوچستان ،سوئی گیس کے گھریلو و کمرشل کنکشنز کے حصول پر عائد پابندی کو چار سال بیت گئے

صوبے میں ہزاروں افراد سوئی گیس کنکشن سے محروم گھریلو معاملات میں شدید دشواری کا سامنا

جمعہ 15 اگست 2025 21:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)بلوچستان میں سوئی گیس کے گھریلو و کمرشل کنکشنز کے حصول پر عائد پابندی کو چار سال بیت گئے ، صوبے میں ہزاروں افراد سوئی گیس کنکشن سے محروم گھریلو معاملات میں شدید دشواری کا سامنا ۔

(جاری ہے)

سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے 2021میں ملک کے دیگر علاقوں کی طرح بلوچستان میں بھی سوئی گیس کے کنکشنز کے حصول پر پابندی عائد کردی تھی جب یہ پابندی عائد کی گئی تو اس وقت بھی صوبے میں نئے کنکشن کے حصول میں دو ہزارسے زائد افراد درخواستیں التوا کا شکارتھیں پچھلے چار برسوں کے دوران ہزارمزید افرادسوئی گیس کنکشن کے حصول کے منتظر ہیں۔

دوسری جانب عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں پچھلے چار برسوں کے دوران بڑی تعداد میں مکانات کی تعمیر ہونے کے بعد سوئی گیس کنکشن نہ ملنے سے شہری پریشانی کا شکار ہیں، انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کے سرد موسم کے پیش نظر کوئٹہ اور صوبے کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کے کنکشنز کے حصول پر عائد پابندی ختم کی جائے ۔