بلوچستان حکومت کے اعلان کے باوجود کوئٹہ اور تربت کے شہریوںکو گرین اور پنک بسیں نہ مل سکیں

جمعہ 15 اگست 2025 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء) بلوچستان حکومت کے اعلان کے باوجود کوئٹہ اور تربت کے شہریوںکو گرین اور پنک بسیں نہ مل سکیں، بلوچستان حکومت کا دعویٰ ہے کہ ایک ماہ بعد چین سے خریدی گئی 21گرین اور پنک بسیں کوئٹہ کی سڑکوں پر رواں دواں ہوجائیں گی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان محمد حیات کاکڑکے مطابق بتایا کہ کوئٹہ اور تربت کیلئے 21نئی بسوں فراہمی کیلئے اوپن ٹینڈرکئے گئے جو چین کی ایک کمپنی نے حاصل کئے ہیں ،، صوبائی حکومت نے چینی کمپنی کو 81 کروڑروپے کی ادائیگی کردی ہے بسوں کی شپمنٹ چین سے روانہ کی جارہی ہے ،جس کے اگلے پندرہ روز میں کوئٹہ پہنچنے کے امکانات ہیں۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان نے بتایا کہ خریدی گئیں 21بسوں میں سے تربت میں جبکہ 17کوئٹہ میں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت چلائی جائیں گی ،جن میں سے چار پنک بسیں خواتین کیلئے ہوں گی ۔ کوئٹہ میں پہلے ہی آٹھ گرین بسیں بلوچستان یونیورسٹی سے بلیلی تک چلائی جارہی ہیں ۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان محمد حیات کاکڑنے بتا یا کہ کوئٹہ میں بروری ،نواکلی ،ہزارگنجی اور دیگر روٹس پر گرین بسیں چلانے کیلئے سمری صوبائی حکومت کو بھجوائی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :