Live Updates

کیپ وردے ، شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 9 ہو گئی

ہفتہ 16 اگست 2025 09:20

پرايا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) افریقی ملک کیپ وردے کے جزیرے ساؤ وِسینتے میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 9 ہو گئی ہے ۔ شنہوا کے مطابق کیپ ورد کی حکومت نے پیر کی شب آنے والے طوفان کے بعد تین جزیروں میں چھ ماہ کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

قومی موسمیات و ارضی طبیعیات ادارے (آئی این ایم جی) نے خبردار کیا ہے کہ ہفتے سے جزائر کے کچھ حصوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں، جس میں جنوبی جزائر مائیو، سینتیاگو، فوگو اور براوا سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔

ادارے نے بیان میں کہا کہ ملک ایک استوائی لہر کے زیرِ اثر ہوگا، جس کی شدت 17 اگست کی آدھی رات کے بعد بڑھ سکتی ہے۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ مختلف شدت کی بارشیں، بعض اوقات گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ، پہلے جنوب اور بعد میں پورے جزائر میں متوقع ہیں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :