ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب سے ادیبوں اور فنکاروں کے گھروں کے باہر اعزازی تختیاں نصب کرنے کا آغاز

ہفتہ 16 اگست 2025 14:32

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) ملتان کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ادیبوں اور فنکاروں کے گھروں کے باہر اعزازی تختیاں نصب کرنے کا آغاز کر دیا گیا ۔یہ منفرد اقدام کمشنر عامر کریم خاں نے فنون و ادب کی شخصیات کو ان کی خدمات کے حوالے سے خراجِ تحسین پیش کرنے کےلئے کیا ۔اعتراف فن کیلئے سابق ڈائریکٹر آرٹس کونسل سید محمد علی واسطی کے گھر پر پہلی تختی نصب کردی گئ۔

اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں کمشنر عامر کریم خاں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ شخصیات ہمارے خطے کا فخر ہیں۔فنکاروں اور ادیبوں کی خدمات تاریخ میں روشن باب کی طرح ہیں۔محمد علی واسطی نے فنون و ثقافت کے فروغ میں گراں قدر خدمات دیں.شہر کا پہلا کرافٹ بازار محمد علی واسطی کی محنت کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

کمشنر ملتان نے کہا کہ مقامی دستکاروں کو عالمی شناخت دلانے میں محمد علی واسطی پیش پیش رہے۔

انہوں نے یونیورسٹی میں دستکاری ڈیپارٹمنٹ کیلئے 16 کنال زمین اور فنڈز کی فراہمی بارے آگاہ کیا۔کمشنر ملتان نے منصوبے کو عملی شکل دینے کےلئے تفصیلات بھی طلب کر لیں۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو سمیت ڈائیریکٹر تعلقات عامہ سجاد جہانیہ، ڈائیریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر،برگیڈیئر نادر، شاکر حسین شاکر، قیصر نقوی ،معززین شہر اور دستکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :