کشمیری سرزمین کسی اور پرچم کو برداشت نہیں کرتی،مشعال ملک

ہفتہ 16 اگست 2025 15:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) حریت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کا جذبہ ناقابل تسخیر ہے،کشمیری سرزمین کسی اور پرچم کو برداشت نہیں کرتی،پرچم کشائی کے دوران بھارتی وزیرداخلہ امت شاہ سے پرچم زمین پر گر گیا،یہ واضح پیغام ہے کہ ہر قابض کوشش کشمیری حوصلے کے سامنے ناکام ہے۔

ہفتہ کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مودی کے وزراء اتنے بوکھلائے ہوئے ہیں کہ تقریب کے دوران بھی گھبرا رہے تھے،مقبوضہ کشمیر میں پرچم کشائی ناکام، خوفزدہ قابض طاقت لڑکھڑائی گئی ہے،کشمیری عوام نے پرچم کے لیے قربانیاں دیں، قابض فوج شکست کھا گئی ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی زمین کسی قابض کو برداشت نہیں کرتی،پرچم کشائی کے دوران خوف نے دشمن کو روک دیا، کشمیری جذبہ ناقابل تسخیر ہے،کشمیری عوام کے جذبے نے خوفزدہ دشمن کو پرچم بلند کرنے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

مشعال ملک نے کہا کہ آزادی کا پرچم ہمیشہ سر بلند رہے گا اور کشمیری عوام کی قربانی یادگار رہے گی،مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا پیغام مضبوط ہے، پرچم قربانیوں کے عین مطابق سربلند ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ قابض قوتیں کشمیری مزاحمت کے سامنے ناکام ہیں، پرچم کی قربانی ہمیشہ یاد رہے گی،ہر دشمنی اور خوف کے باوجود کشمیری عوام نے پرچم بلند کرنے کی جدوجہد کی، کشمیری زمین پر آزادی کا پرچم سربلند ہے، قابض طاقتیں ہر بار ناکام رہیں۔