پی ایف اے کی بھلوال میں کارروائی، 90 کلو ناقص اور بدبودار گوشت تلف

ہفتہ 16 اگست 2025 16:07

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی (پی ایف اے) سرگودھا کی ٹیم نے تحصیل بھلوال میں غیر قانونی سلاٹر ہاوس کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 90 کلو گرام ناقص اور بدبودار گوشت تلف کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کروا دی۔ ہفتہ کو پی ایف اے ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا شہباز سرور کی ہدایت پرفوڈ سیفٹی آفیسر صائمہ اکرم نے اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر محمد بلال اور غلام فاطمہ کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک بھلوال ڈاکٹر طیب الرحمان اور ویٹنیری آفیسر ڈاکٹر سرمد کے ہمراہ بھلوال کے نواحی چک نمبری 7 شمالی بھیرہ روڈ پرگھر پر کارروائی کی اور فریزر میں پڑا بدبودار اورناقص گوشت جس پرسلاٹر ہاوس کی مہر بھی موجود نہ تھی اور ویٹرنری ڈاکٹرسرمد نے موقع پر گوشت کی جانچ کرکے انسانی استعمال کے لیے مضر قرار دیا ، برآمد کرکے تین ملزمان شاہد عباس ، اسد اللہ اور اظہر عباس وغیرہ کو گرفتارکر لیا اور اُن کے خلاف فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

پی ایف اے ٹیم نے موقع سے برآمد ہونے والے 90 کلو ناقص اور بدبودار گوشت کو تلف کردیا ۔ اس موقع پر فوڈ سیفٹی آفیسر صائمہ اکرم نے کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب کی ہدایات پر مشترکہ کاروائیوں کا عمل جاری رہے گا، شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :