سندھ ہائیکورٹ ، شہری کے بنک اکائونٹس بند رکھنے پر ڈی جی نیب کراچی کوتوہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری ،27اگست تک جواب طلب کرلیا

ہفتہ 16 اگست 2025 17:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)سندھ ہائیکورٹ نے شہری کے بنک اکائونٹس بند رکھنے پر ڈی جی نیب کراچی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی نیب کراچی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 اگست کو جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں شہری کے بنک اکائونٹس بند رکھنے پر ڈی جی نیب کراچی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواستگزار کے وکیل افتخار شاہ ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ عدالت نے نیب کو شہری اسلم چانڈیو کے بنک اکائونٹس بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالتی احکامات کے باوجود نیب نے تین سال سے درخواست گزار اور پولیس فیملی کے بنک اکائونٹس منجمد کر رکھے ہیں۔ درخواستگزار کیخلاف کوئی ریفرنس دائر ہے نہ ہی کوئی انکوائری زیر تفتیشی ہے۔ شہری کسی ریفرنس یا انکوائری میں گواہ بھی نہیں ہے۔ شہری کے بلاجواز بنک اکائونٹس بند رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ عدالت نے ڈی جی نیب کراچی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 اگست کو جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے وکیل کو درخواست کا ٹائٹل بھی تبدیل کرنے کی اجازت دے دی۔