ڈنمارک میں کار اور ٹرین کے درمیان تصادم‘ ایک شخص ہلاک اور 20 زخمی

حادثہ اس وقت ہوا جب ٹرین ریلوے کراسنگ سے گزرتے ہوئے کار سے ٹکرا گئی‘وجہ معلوم نہ ہوسکی

ہفتہ 16 اگست 2025 23:01

ڈنمارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2025ء)ڈنمارک میں کار اور ٹرین کے درمیان تصادم سے ایک شخص ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈنمارک کے جنوبی قصبے ٹینگلیو میں ایک کار اور ٹرین کے درمیان تصادم سے ایک شخص ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ڈنمارک میں ریل نیٹورک انچارج بنڈنمارک نے واقعے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ حادثہ اس وقت ہوا جب ٹرین ریلوے کراسنگ سے گزرتے ہوئے کار سے ٹکرا گئی۔تفتیشی حکام کے مطابق حادثے کی وجہ ابھی واضح نہیں لیکن بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ٹرین پٹری سے اتری ہو۔