ین منصوبہ بندی سے چہلم اور عرس کا پرامن انعقاد

عزاداروں اور زائرین کو فول پروف سیکیورٹی اور تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئیں

ہفتہ 16 اگست 2025 23:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ نے چہلم شہدائے کربلا اور عرس داتا گنج بخش کے کامیاب انعقاد میں قابل تحسین کردار ادا کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے رات گئے ان اہم مذہبی تقریبات کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور یقینی بنایا کہ عزاداروں اور زائرین کو ہر قسم کی سہولات حاصل ہوں۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔ انتظامیہ نے مذہبی جلوسوں کے لیے مکمل سیکیورٹی کا بندوبست کیا اور شرکاء کو ہر ممکن سہولت فراہم کی۔ ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے اس موقع پر کہا کہ "لاہور امن کا گہوارہ ہے اور مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

" انہوں نے پنجاب پولیس اور تمام متعلقہ محکموں کے بہترین تعاون کی تعریف کی اور کہا کہ "چہلم اور عرس کے انتظامات کو کامیاب بنانے والے تمام محکمے قابل تعریف ہیں۔’’ انتظامیہ کی جانب سے جلوس کے تمام راستوں اور داتا دربار کے اطراف میں صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا گیا۔ شہریوں کو ٹریفک کے مسائل سے محفوظ رکھنے کے لیے متبادل راستوں کا جامع منصوبہ بھی تیار کیا گیا تھا۔ پنجاب پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان بہترین ہم آہنگی کے نتیجے میں یہ اہم مذہبی تقریبات مکمل امن و امان کے ساتھ منعقد ہوئیں۔ یہ واقعہ لاہور میں مذہبی رواداری اور بھائی چارے کی روایت کو مزید مضبوط بناتا ہے۔