عید الاضحیٰ بونس کی عدم ادائیگی سمیت دیگر مطالبات کی عدم منظوری کے خلاف سینیٹری ورکرز سڑکوں پر نکل آئے

ہفتہ 16 اگست 2025 23:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2025ء) میونسپل کارپوریشن اور راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سینیٹری ورکرز کو عید الاضحیٰ بونس کی عدم ادائیگی سمیت دیگر مطالبات کی عدم منظوری کے خلاف سینیٹری ورکرز سڑکوں پر نکل آئے احتجاجی ملازمین نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور انتظامیہ کو 15 دن تک کا وقت دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر 1 ستمبر تک ہمارے تمام مطالبات منظور نہ کئے گئے یکم ستمبر سے تمام کام بند کر کے مری روڈ پر غیر معینہ مدت تک دھرنا دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ بات قائدین نے میونسپل لیبر یونین (سی بی ای) اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام کارپوریشن کمپلیکس سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی کے شرکا سے خطاب میں کیا میونسپل لیبر یونین کے صدر راجہ ہارون و جنرل سیکرٹری پادری شاہد رضا کی قیادت میں نکالی گئی احتجاجی ریلی میں ارشد خان، ملک غضنفر اللہ، صوفی فیاض، طارق یوسف، چنگیز بھٹی، نثار کیانی,عبدالوحید، راجہ دانش عباسی،شاہد خان، ملک اشفاق, جاوید احمد، راجہ عبد المجید, چوہدری فخر,راجہ نوید خان، ملک عثمان، شان چیدہ سمیت بڑی تعداد میں سپروائزروں اور سینٹری ورکروں نے شرکت کی اس موقع پر یونین کے صدر راجہ ہارون نے مظاہرین سے خطاب کرتے میں کہا کہ ہر جگہ ہر دور میں ایسا ہوتا آیا ہے کہ مزدور کو اس کی مزدوری پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کر دی جاتی ہے مگر اب حالت اس سے بدتر ہے عید الاضحیٰ کے دوران جس طرح ملازمین نے دن رات محنت کرکے راولپنڈی شہر کو صاف رکھا افسران بالا اور اعلی حکام کے احکامات کے باوجود ان ملازمین کو تاحال ایک ماہ کی تنخواہ بطور الائونس نہ دی گئی ڈپٹی کمشنر جو کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین کا عہدہ بھی رکھتے ہیں ہمیشہ ملازمین کے حقوق کو نظر انداز کرتے دکھائے دئیے تقریبا 900 ملازمین کو مستقل کرنے کی بات ہوئی تو ان کی طرف سے یہ بات کہہ کے ٹال دی گئی کہ جب تک ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا بورڈ تشکیل نہیں ہوتا مذکورہ کام پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتا انہوں نے کہا کہ اپنی مرضی کے جتنے کام ہیں وہ کمپنی خود کررہی ہے اور جب ملازمین کو مستقل کرنے کی بات کی جاتی ہے تو بورڈ تشکیل کا بہانہ بنا کر اسے دبا دیا جاتا ہے سرکاری مشینری جو کہ عرصہ دراز سے خراب پڑی ہے فنڈ ہونے کے باوجود اسے ٹھیک نہیں کروایا جارہا انہوں نے ڈی سی راولپنڈی اور انتظامیہ کو 15 دن تک کا وقت دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر 1 ستمبر تک ہمارے تمام 900 ملازمین کی مستقلی کے آرڈر جاری نہ کئے گئے تو تمام ملازمین کام بند کرکے مری روڈ پر غیر معینہ مدت تک احتجاجی کیمپ اور دھرنا دیں گے جو کہ مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔