صوبائی صدر اے این پی میاں افتخار حسین کی قیادت میں پارٹی وفد بونیر کے دورے پر پہنچ گیا

ہفتہ 16 اگست 2025 21:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین کی قیادت میں پارٹی کا وفد سیلاب سے شدید متاثرہ ضلع بونیر کے دورے پر پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

وفد میں صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی، ضلع خیبر کے صدر عبدالرازق آفریدی سمیت دیگر صوبائی و ضلعی عہدیداران شامل ہیں۔ بونیر پہنچنے پر عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری برائے خارجہ امور سردار حسین بابک، ضلعی صدر کریم بابک، روف خان اور دیگر پارٹی رہنماؤں و کارکنان نے وفد کا استقبال کیا۔ وفد کے اراکین نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرکے متاثرین سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :