دریائے سندھ میں کالا باغ، چشمہ اور تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب

تربیلا ور گڈو بیراج‘دریائے کابل میں نوشہرہ‘ستلج میں ہیڈ سلیمانکی اور گنڈا سنگھ والا پر بھی نچلے درجے کے سیلاب

اتوار 17 اگست 2025 11:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)دریائے سندھ میں کالا باغ، چشمہ اور تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کے سیلاب ہیں۔ جبکہ تربیلا ور گڈو بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

(جاری ہے)

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویڑن لاہور کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔اسی طرح دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی اور گنڈا سنگھ والا پر بھی نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔دوسری جانب کے پی میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 328 ہوگئی ہے۔ 8 اضلاع میں 31 اگست تک ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔