پرائم منسٹر یوتھ پروگرام و لاہور قلندرز کے جہلم میں کرکٹ ٹرائلز

کرکٹ میلہ دیکھنے کیلئے قومی کرکٹر حارث رؤف اور پاکستان میں تعینات امریکا کی قائم مقام ناظم الاُمور نیٹلی اے بیکرز بھی پہنچ گئیں

اتوار 17 اگست 2025 11:50

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اور لاہور قلندرز کرکٹ ٹرائلز کا سفر جہلم پہنچ گیا۔کرکٹ میلہ دیکھنے کیلئے قومی کرکٹر حارث رؤف اور پاکستان میں تعینات امریکا کی قائم مقام ناظم الاُمور نیٹلی اے بیکرز بھی پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اور لاہورقلندرز کرکٹ ٹرائلز کا سفر جہلم پہنچ گیا، ہزاروں کی تعدادمیں نوجوان اپنی صلاحیتیں منوانیسٹیڈیم پہنچے، لاہور قلندرز فیملی اور پاکستان میں تعینات ڈپٹی چیف آف مشن امریکا نیٹلی اے بیکرز کا اسٹیڈیم میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا اور اونر ثمین رانا نے نیٹلی اے بیکرز کے ساتھ اسٹیڈیم کا دورہ کیا، وزیرِ مملکت بلال اظہر بھی ہمراہ تھے، حارث رؤف نے بھی ٹرائلز دیکھے۔عاطف رانا نے جہلم میں لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔جہلم میں 2 روزہ ٹرائلز مکمل ہونے کیبعد کرکٹ ٹرائلز کا سفر خیبر پختونخوا کی جانب رواں دواں ہو گا۔