اسٹیٹ بینک کے جدید ترین پیمنٹ وسیٹلمنٹ سسٹم’’پرزم پلس‘‘کا افتتاح (منگل) کوہوگا

․’پرزم پلس ‘‘عالمی آئی ایس او20022 میسجنگ اسٹینڈرڈ پر مبنی ہے، آئی ایس او20022دنیاکے کئی ترقی یافتہ مالی نظاموں میں استعمال ہوتا ہے

اتوار 17 اگست 2025 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)اسٹیٹ بینک کے تیار کئے گئے جدید ترین پیمنٹ وسیٹلمنٹ سسٹم’’پرزم پلس‘‘کا افتتاح 19 اگست کو کیا جائے گا، ا س اقدام کے بعد اسٹیٹ بینک ترقی یافتہ دنیا کے مرکزی بینکوں کی صف میں شامل ہو جائے گا، تعارفی تقریب میں گورنراسٹیٹ بینک،سینئر عہدیدار اورمالی شعبے کے اسٹیک ہولڈر زشرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے مالی انفراسٹرکچرکی جاری ترقی میں یہ پیشرفت ایک اہم سنگ میل ہے، نیا نظام گورنمنٹ سکیورٹیز کے لین دین کو جدید ترین بنانے کی سمت اہم قدم ہے،’’پرزم پلس ‘‘عالمی آئی ایس او20022 میسجنگ اسٹینڈرڈ پر مبنی ہے، آئی ایس او20022دنیاکے کئی ترقی یافتہ مالی نظاموں میں استعمال ہوتا ہے۔