آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں، ممکنہ سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور کلاؤڈ برسٹ کے خدشات

اتوار 17 اگست 2025 13:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ تین سے چار روز کے دوران آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں، ممکنہ سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور کلاؤڈ برسٹ کے خدشات موجود ہیں۔

(جاری ہے)

عوام الناس سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، پہاڑی یا کچے راستوں پر جانے سے گریز کریں، کمزور اور خستہ حال عمارتوں میں قیام نہ کریں اور دریاؤں، ندی نالوں و برساتی چشموں کے قریب جانے سے مکمل پرہیز کریں۔

بجلی کے کھمبوں کے قریب نہ جاہیں۔اپنی اور اپنے اہل خانہ کی جان کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں۔ مظفرآباد سے آگے جہلم ویلی اور بالخصوص نیلم ویلی کا سفر نہ کریں۔ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ انتظامیہ اور ریسکیو ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ کنٹرول روم یا مقامی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :